16 جون 2019
کترینہ نے رنبیر سے متعلق خاموشی توڑ دی

کترینہ نے رنبیر سے متعلق خاموشی توڑ دی

 بالی وڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے تعلق کو ختم ہوئے تقریباً 3 سال کا عرصہ گزر گیا ہے جس پر پہلی مرتبہ کترینہ نے خاموشی توڑ دی ۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق کترینہ کیف نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اور رنبیر کے تعلق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے اپنے اور رنبیر کے بریک اپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میرے لئے یہ مثبت اقدام ثابت ہوا ۔ انہوں ےن کہا کہ اب ان کی زندگی 80 فیصد کام اور 20 فیصد ذاتی زندگی پر مشتمل ہے،  انہوں نے کہا کہ زندگی میں آپ کا ہر چیز پر اختیار نہیں ہوتا ، کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں، جسے وقت پر سنبھال لینا ہی اچھا ہوتا ہے اور میں اسے مثبت لیتی ہوں، زندگی میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جذباتی طور پر بہت برا واقت دیکھا ہے ، یقیناً بریک اپ برا ترین وقت ہوتا ہے اور آپ کو توڑ دیتا ہے اور میں نے یہ سب محسوس کیا ، مگر میں اسے سیکھنے کا عمل قرار دوں گی۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟