22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
  کترینہ کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش

  کترینہ کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش

بالی وڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے دبنگ اداکار سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش کرتی نظر آرہی ہیں، دونوں اداکاروں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ یہ ویڈیو ان کی نئی آنے والی فلم  بھارت کا ایک سین ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کترینہ نے ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ اور سلمان خان ایک ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہیں، جہاں کترینہ ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سلمان خان صرف ان کے جواب میں جی میڈیم، سر کہتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سلمان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تو شادی کب کرنی ہے؟جسے سنتے ہی اداکار نے ایسے دلچسپ تصورات دیئے کہ دیکھنے والے مسکرا دیئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟