16 نومبر 2019
تازہ ترین
کترینہ کی بہن کو شوبز سے متعلق اہم نصیحت

کترینہ کی بہن کو شوبز سے متعلق اہم نصیحت

 بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو بالی وڈ میں انٹری سے قبل نصیحت کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کی اونچ نیچ سے آگاہ کیا ۔ اداکارہ کترینہ کیف کو بالی وڈ جوائن کئے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اس عرصے میں جہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا وہیں وہ بالی وڈ میں کام کرنے کے طورطریقوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں۔ کترینہ کی بالی وڈ میں کامیابی کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل بھی شوبز میں انٹری دینے جارہی ہیں اور اس موقع پر کترینہ نے اپنی چھوٹی بہن کو بالی وڈ کے بارے میں نصیحت کی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو کہتی ہوں چاہے آپ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمائو یا ہدایت کاری کے آپ کو فلم انڈسٹری میں بنے رہنے کے لئے مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہئے کیونکہ یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے ۔ کترینہ نے مزید کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کسی اور کو مثال بناکر اس کے نقش قدم پر نہ چلیں بلکہ وہ کریں جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لئے اپنے دل کی آواز سنیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟