20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
کترینہ ، جھانوی کپور کے مختصر لباس پر فکرمند

کترینہ ، جھانوی کپور کے مختصر لباس پر فکرمند

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ جم میں جھانوی کپور کے مختصر لباس پر فکرمند ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ  نیہا دھوپیا کے چیٹ شو  بی ایف ایف ود ووگ میں شرکت کے دوران جب کترینہ سے پوچھا گیا کہ اس شخصیت کا نام بتائیں جو جم اور ورک آئوٹ کے نام پر حدود سے تجاوز کررہا ہو؟ کترینہ کیف نے اس سوال کا جواب کچھ یوں دیا  کہ کوئی اور نہیں، لیکن میں جھانوی کپور کے جم میں بہت مختصر لباس پر فکرمند ہوں۔ وہ اکثر میرے جم آتی ہے اور ہم مل کر ورزش کرتے ہیں۔ یہی پریشانی ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور وہ عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکارائوں کو دوران ورزش فٹنس کے حوالے سے نسخے بھی دیتی رہتی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟