24 اگست 2019
تازہ ترین
کشمور، مسافر وین میں آگ لگنے سے 5افراد جاں بحق، 8زخمی

کشمور، مسافر وین میں آگ لگنے سے 5افراد جاں بحق، 8زخمی

کشمور ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں سیلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔  پولیس کے مطابق متاثرہ وین کندھ کوٹ سے کشمور جارہی تھی کہ ٹول پلازہ کے قریب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  ابتدائی طور پر مسافر وین میں گیس سلینڈر کے پھٹنے کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟