20 جولائی 2019
تازہ ترین
کرس گیل بھی پاک بھارت ٹاکرے کے بخار میں مبتلا

کرس گیل بھی پاک بھارت ٹاکرے کے بخار میں مبتلا

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل بھی پاک بھارت میچ کے لئے پرجوش ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اور خود کو یونیورس باس کہلوانے والے کرس گیل بھی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج مانچسٹر کے اولڈ ٹیرف گرائونڈ میں ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس کے لئے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ جہاں پرجوش ہیں وہیں کرس گیل نے بھی الگ رنگ اپنا لیا۔ گیل نے پاکستان اور بھارت کے رنگوں کا خصوصی کوٹ زیب تن کیا اور یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، گیل کے انداز کو سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب سراہا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟