22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
کرکٹ و شوبز ستاروں کا فرشتہ کے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

کرکٹ و شوبز ستاروں کا فرشتہ کے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

 وفاقی دارالحکومت میں معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کے واقعے نے پورے ملک سمیت شوبزو کرکٹ ستاروں کو بھی آبدیدہ کر دیا ۔ 15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ معصوم فرشتہ کی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز اسلام آباد میں جنگل سے برآمد ہوئی۔ شوبز و کرکٹ ستاروں نے فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے معصوم فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی وقتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور میں رہتا ہوں لیکن میرا تعلق پاکستان کے ہر صوبے سے ہے۔ میرا دل خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میں نے زینب کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا، اسی طرح ننھی فرشتہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں۔ بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابل یقین ہے۔ فرشتہ کی تصویر نے میرا دل خون کردیا ہے۔ فرشتہ کے گنہگاروں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی و قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں درندوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ ایک کے بعد ایک کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اس سلسلے میں قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان درندوں کو عبرت کا نشان بنایا جاسکے۔ خدارا کچھ کریں!! نامور اداکار فیصل قریشی نے شاہد آفریدی کا یہی ٹویٹ ری ٹویٹ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ننھی فرشتہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے فرشتہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ننھی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش کی تصویر کو شیئر کرنا بند کریں۔ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے قرآن کی ایک آیت کا ترجمہ شیئر کیا ، جس میں زمین میں فساد پھیلانے والوں کے لئے دردناک سزاکا ذکر کیا گیا ۔ اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے ننھی فرشتہ کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟