قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019  میں گزشتہ روز بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ میں نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قومی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل ہوگئی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ وہ واحد ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 میں سے ایک میچ جیتنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ انگلینڈ چھٹے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کا دسواں نمبر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟