25 مئی 2019
تازہ ترین
قومی ٹیم کا فائٹ بیک کرنا خوش آئند ، انضمام

قومی ٹیم کا فائٹ بیک کرنا خوش آئند ، انضمام

 چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کا فائٹ بیک کرنا خوش آئند ہے، سپنر شاداب خان کی رپورٹس مثبت آئی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، محمد حفیظ بھی فٹ ہیں اور  جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پولیو کے خلاف جنگ کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہم میچ تو نہیں جیت سکے لیکن 373 رنز بننے کے باوجود گرین شرٹس نے جس عمدگی کے ساتھ کم بیک کیا ، یہ بڑی خوش آئند بات ہے، پلیئرز نے زبردست فائٹ کی، عمومی طور پر اتنے بڑے ہدف پر ٹیم کا مورال گر جاتا ہے، لیکن پاکستانی ٹیم نے شاندار مقابلہ کیا ، یہ اچھی علامت ہے، چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی کہ جس طرح پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا، اس کے بعد گرین شرٹس کو سیریز کا تیسرے میچ جیتنا چاہئے، دوسروں کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان جیت کر ورلڈ کپ کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سیریز کے تین اور میچز ہیں، ان میں دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے، ویسے تو ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے، اگر کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھاتا ہے تو ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ میں اس کے نام پر ضرور غور کریں گے لیکن کسی بھی کھلاڑی کے بارے میں ابھی کوئی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپنر شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، آئندہ دو چار روز میں ان کے مزید ٹیسٹ ہو نگے، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے پاکستان میں ہی بیٹنگ اور بولنگ شروع کردی تھی، میری رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ فٹ ہیں، وہ جلد ایکشن میں دکھائی دے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟