22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
کوہلی بھی ننھے سٹار احمد کے دیوانے نکلے

کوہلی بھی ننھے سٹار احمد کے دیوانے نکلے

 ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے دیوانے پاکستان میں تو ہیں ہی تاہم بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی احمد کے دیوانے نکلے۔ اپنی معصوم اور بھولی بھالی باتوں سے سب کو دیوانہ بنانے والے ننھے احمد کی ایک ویڈیو نے انہیں بھی دیگر سوشل میڈیا سٹارز کی طرح راتوں رات مشہور کر دیا۔ احمد جہاں اپنی معصومیت کی بدولت پورے پاکستان کی آنکھ کا تارہ بن چکا ہے وہیں اس کے چرچے بھارت میں بھی پہنچ چکے ہیں۔ احمد کے پرستاروں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ احمد کے انداز میں کہتے نظر آ رہے ہیں، اوئے پیچھے تو دیکھو۔ احمد کے اس انداز نے صرف کوہلی کو ہی نہیں پورے پاکستان کو دیوانہ بنایا ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احمد شاہ کی دیگر ویڈیوز میں سے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیاگیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟