19 نومبر 2019
تازہ ترین
کوئٹہ،  سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ،  سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع نوتال کے ایک کمپائونڈ سے موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے تاہم فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت  شکراللہ کے نام سے ہوئی جو ضلع بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پر خودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔ دہشتگردوں کے کمپائونڈ سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ، کلاشنکوف، پستول اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کمپائونڈ اور اطراف کی گلیوں کو چیک کرلیا گیا  جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟