24 مئی 2019
تازہ ترین
کوئٹہ دھماکے میں شہید چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ دھماکے میں شہید چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

 گزشتہ روز شہید ہونے والے چاروں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔  گزشتہ روزکوئٹہ کی منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں شہید چاروں اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ کوئٹہ دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے اور شہر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا۔ دھماکے کے شہید چاروں اہلکاروں  غلام نبی، محمد اسحاق، ذوالفقار اور مشتاق شاہ کی میتیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔  شہدا کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک گھنائونی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لئے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟