24 مئی 2019
تازہ ترین
کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، مکی

کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، مکی

 پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر دوسرے ون ڈے میں ٹیم سے بہتر کھیل کیلئے پرعزم ہیں، پچ اوول کی بانسبت خشک نظر آرہی ہے تاہم کنڈیشنزکو دیکھ کر پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ محمد حفیظ نے بیٹنگ شروع کردی، شعیب ملک نے بھی سکواڈ کو جوائن کرلیا، پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہر پوزیشن کیلئے کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ ہے، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں ڈیڑھ ماہ کا وقت اور میزبان ٹیم کیخلاف سیریز کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سے سکواڈ کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے میں بھی مدد ملے گی، ہم کوشش کریںگے کہ بیشتر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر بھی اپنی جگہ بنا سکتے ہیں، نوجوان کرکٹرز پر مشتمل سکواڈ میں جوش اور جذبہ ہے، ورلڈکپ کے دوران اعتماد سے آگے بڑھے تو ٹائٹل جیت سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی کارکردگی اس کی ایک مثال ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟