18 اکتوبر 2019
تازہ ترین
کین ولیمسن نے  12سالہ  پرانا ریکارڈ توڑ دیا

کین ولیمسن نے  12سالہ  پرانا ریکارڈ توڑ دیا

کیوی کپتان کین ولیمسن نے بطور کپتان ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں 578 رنز جوڑ کر مہیلا جے وردنے کا 12سال پرانا ریکارڈ توڑدیا۔ انگلینڈ کیخلاف فائنل میں 30 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے ولیمسن نے حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف 148 کی بھرپور اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف 106 ناقابل شکست بھی نمایاں رہے تھے، افغانستان کیخلاف ولیمسن نے 79 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، بھارت کیخلاف انہوں نے 67 کی اننگز کھیلی، رکی پونٹنگ بطور کپتان 2007 کے ایڈیشن میں 539 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 673 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق بھارتی سٹار سچن ٹنڈولکر کے قبضے میں ہے، جو انہوں نے 2003 میں قائم کیا تھا، ان کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کا نام آتا ہے، انہوں نے 2007 میں 659رنز جوڑے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟