12 نومبر 2019
تازہ ترین
کھلاڑیوں کی وائرل ویڈیو  پر شدید تنازع

کھلاڑیوں کی وائرل ویڈیو  پر شدید تنازع

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی تصویر پر تنقید کئے جانے کے بعد ثانیہ مرزا نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجودگی کی ایک تصویر سامنے آئی جس پر کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔ ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹر پر بیان میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جبکہ اس موقع پر ہمارا بچہ بھی ساتھ تھا۔ شعیب ملک کی اہلیہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہار جانے کہ بعد بھی کھانا کھانے کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے ویڈیو بنانے والے کو آئندہ بہتر مواد تلاش کرنے کا بھی مشورہ دیا۔  دوسری جانب برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کو شیشہ کیفے لے جانا جرم ہے جس پر والدین کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ شیشہ کلب عوامی جگہ ہے اور عوامی جگہ پر کسی کی بھی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک،وہاب ریاض، امام الحق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیون کو دیکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟