22 جولائی 2019
تازہ ترین
کھلاڑی آئندہ ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائیں گے، جان شیر خان

کھلاڑی آئندہ ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائیں گے، جان شیر خان

 سکواش کے لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر پلیئرز، ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔  10 سال تک سکواش کی دنیا میں نمبر ون رہنے والے قومی ہیرو نے امید کی ہے کہ سکواش فیڈریشن کی محنت سے مصر میں لگا تار دو تین ماہ سے پاکستانی جونیئر پلیئرز جس طرح کی سخت ٹریننگ کر رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ ٹریننگ اور پاکستانی کوچز کی ٹریننگ سے جونیئر پلیئرز بڑے ٹورنامنٹس میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے اور مذکورہ بالا ٹورنامنٹس میں پاکستانی پلیئرز کی کارکردگی سے پاکستان سکواش فیڈریشن کے کوچز اور ڈائریکٹر سکواش اکیڈمی کی کارکردگی سامنے آئے گی اور انکی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر سکواش فیڈریشن، چیف آف ایئر سٹاف اور سینئر وائس پریذیڈنٹ سکواش کے میدان میں پاکستان کا دنیا بھر میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں جو کوششیں کررہے ہیں وہ بھی قابل ستائش ہیں۔ یاد رہے کہ 1986 میں جان شیر خان نے جونیئر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا لیکن اس کے بعد بد قسمتی سے کوئی پاکستانی ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ نہیں جیتا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟