24 مئی 2019
تازہ ترین
خطرے  سے خبردار کرنے والی مچھلیاں

خطرے  سے خبردار کرنے والی مچھلیاں

 بعض مچھلیاں شکاری یا کسی اور خطرے کو محسوس کر کے پانی میں ایسے کیمیکل خارج کرتی ہیں ، جس سے اسی نسل کی دیگر مچھلیاں خبردار ہوکر اپنے بچائو کی تدبیر کرلیتی ہیں اور اکثر قریب آکر اپنے غول کو مزید مضبوط بنا دیتی ہیں۔ کینیڈا کی سسکواچ ون یونیورسٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دریافت پوری دنیا میں مچھلیوں کے تحفظ کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ مچھلی خطرہ محسوس کرتے ہی کیمیائی اجزا اپنے جسم سے خارج کرتی ہے، جسے فوری طور پر اس کی دیگر دوست مچھلیاں بھانپ لیتی ہیں ، یہ اہم کیمیکل مچھلی کے پیشاب میں پایا جاتا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟