23 جولائی 2019
تازہ ترین
خون سے سرطانی کینسر ختم کرنے والی لیزر ایجاد

خون سے سرطانی کینسر ختم کرنے والی لیزر ایجاد

یونیورسٹی آف آرکینساس کے ماہرین نے انتہائی کامیابی سے لیزر کا ایک تجربہ کیا ، یہ جدید نظام خون میں موجود کینسر خلیات کو پہچان کر انہیں جلد کے باہر سے ہی ختم کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدان پروفیسر ولادمیر زیروف کہتے ہیں کہ یہ طریقہ بے ضرر اور غیر تکلیف دہ ہے جو خلیات کے پھیلائو کو حقیقی وقت میں روکتا ہے، اس طرح بہت حد تک کینسر سے ہونے والی اموات سے بچا جاسکتا ہے۔ سرطانی رسولی والے یا سرطانی ٹیومر میں ڈھلنے کے لئے تیار خلیات پر لیزر کی شعاعیں ڈالی جاتی ہیں تو وہ دیگر صحتمند خلیات کے مقابلے میں زیادہ توانائی جذب کرتے ہیں اور گرم ہوجاتے ہیں، اس گرمی سے وہ پھیلتے ہیں اور پھر پھول کر پھٹ جاتے ہیں۔ پروفیسر ولادمیر کے مطابق اس سے قبل لیزر شعاعوں کی جسامت بڑی تھی جو کینسر خلیات کو تباہ کرنے کے لئے موزوں نہیں تھی لیکن اب لیزر ٹیکنالوجی میں جدت سے انتہائی باریک لیزر بنائی گئی، جو سرطانی خلیات کو تباہ کر سکتی ہیں، اس اہم ترین ایجاد کو انسانوں پر بھی آزمایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دنیا میں اس قسم کے آلات پہلے بھی بنائے جاتے رہے ہیں لیکن نئی لیزر ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ خاص طور پر انسانوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟