19 ستمبر 2019
تازہ ترین
خیبر پختونخوا حکومت کی قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش

خیبر پختونخوا حکومت کی قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش

پشاور  خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کردی ۔  محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کا سامنا ہے جبکہ انتخابات کے لئے خاصہ داری اور لیویز اہلکار بھی تیار نہیں۔ اس لئے 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات 25 جولائی تک ملتوی کئے جائیں۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے بھی مراسلہ بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی،تیاری کے بعد انتخابات کرائے جائیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟