15 ستمبر 2019
تازہ ترین
خاتون کے گھر بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

خاتون کے گھر بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پولینڈ کے شہر کراکوف میں ایک خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیدیا، زچہ بچہ کی صحت اچھی ہے، پولینڈ میں بیک وقت اتنے بچوں کی پیدائش پہلا واقعہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچوں میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں، تمام بچوں کا وزن ایک کلو گرام سے زائد ہے اور ان کی صحت اچھی ہے۔ پولینڈ کے صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں چھ بچوں کی پیدائش پر والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چھ بچوں کی بیک وقت پیدائش کا پولینڈ میں یہ پہلا واقعہ ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟