22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 کیچپ کا زیادہ استعمال نقصان دہ

 کیچپ کا زیادہ استعمال نقصان دہ

اکثر لوگ ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان میں کیچپ کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ کیچپ کا استعمال نظام انہضام کیلئے بیحد نقصان دہ ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹماٹو کنسنٹریٹ کے عمل میں ٹماٹر کو بہت زیادہ پکایا جاتا ہے جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکا ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں جس سے اس میں موجود وٹامن اور منرلز ختم ہو جاتے ہیں۔  ہائی فرکٹوز کارن سیرپ صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں موجود ہوتا ہے جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔ کارن سیرپ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ میں مزید مٹھاس پیدا ہوتی ہے جو صحت کیلئے بہتر نہیں۔ کیچپ میں شامل نیچرل فلیورز کے باعث مختلف طرح کی فوڈ الرجیز پیدا ہو سکتی ہیں۔ کیچپ میں مختلف طریقوں سے چینی کا بے حد استعمال کیا جاتا ہے جس سے اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اور بے انتہا مٹھاس ہماری صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند نہیں، اس لئے اس رمضان اپنے کھانوں میں کیچپ کا استعمال کم کرنا بہتر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟