مئی 2019 کے دوران کارپٹس اور رگز کی قومی برآمدات میں32.78 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستانٟپی بی ایسٞ کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2019 کے دوران968 ملین روپے کی برآمدات کی گئیں ،جبکہ اپریل2019 کے دوران برآمدات کا حجم 729 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2019 کے مقابلہ میں مئی2019 کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی ملکی برآمدات میں239 ملین روپے یعنی32.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔