17 اگست 2019
تازہ ترین
کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمٰن مکی گرفتار

کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمٰن مکی گرفتار

 کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈائون پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم 'فلاح انسانیت' کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟