23 مئی 2019
تازہ ترین
کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے، وینا

کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے، وینا

اداکارہ وینا ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف نے 70 سال کے دوران کبھی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتیں تو الٹا آئی ایم ایف کو قرض دیتی ہوں گی اور یہا ں دودھ کی نہریں بہتی تھیں جو اب بند ہوگئی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟