20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
جسم سے چپکنے والا ایئرکنڈیشنڈ اور ہیٹر پیوند تیار

جسم سے چپکنے والا ایئرکنڈیشنڈ اور ہیٹر پیوند تیار

 یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتیاگو کے سائنسدانوں نے بلڈ پریشر ناپنے والی پٹی کی طرح ایک پیوند بنایا ہے جو گھر، دفتر، باہر یا کسی بھی مقام پر آپ کو ٹھنڈک یا حرارت پہنچاتا ہے۔ نرم اور ہلکا پھلکا یہ پیچ نہ صرف انسانی جانیں بچا سکتا ہے بلکہ اس سے حرارت اور ایئرکنڈیشنڈ کا خرچ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ اس میں لگی بیٹری بھی ہلکی پھلکی اور لچکدار لگی ہے۔ یونیورسٹی آف سانتیاگو میں پروفیسر آف مکینکل اینڈ ایئرو سپیس انجینیئرنگ، رنکن چین نے اس اہم ایجاد کو تیار کیا۔ ان کے مطابق یہ آلہ پہنتے ہی آپ درجہ حرارت کو محسوس کر سکتے ہیں اور گھر میں حرارت بڑھانے یا ماحول سرد کرنے کے لئے تھرمو سٹیٹ تبدیل نہیں کرنا پڑتا ۔ اگرچہ ایسے آلات پہلے بھی بنائے جاچکے ہیں لیکن ان میں پنکھے نما آلات لگے تھے اور اسی بنا پر انہیں پہننا بڑا مشکل تھا۔ تاہم یہ نیا پیوند بہت ہلکا پھلکا ہے جس  میں تھرمو الیکٹرک بھرتیں (الائے) اور درجہ حرارت کنٹرول کرنے کا پورا سرکٹ لگایا گیا ہے۔ ذاتی ہیٹر اور ایئرکنڈیشن نظام کو کئی لوگوں پر آزمایا گیا تو صرف دومنٹ میں ہی اس نے پہننے والے کی جلد کو 89 درجے فیرن ہائیٹ تک سرد کردیا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس نظام کو لباس کے اندر سیا جاسکتا ہے اور اس طرح آپ کا لباس ہیٹر یا ٹھنڈی مشین میں بدل سکتا ہے۔ اس نظام کی تیاری میں کئی جدید دھاتوں ، بھرتوں اور نینو ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ۔ تجرباتی طور پر پہلی ایجاد پانچ سینٹی میٹر چوڑی اور اتنی ہی لمبی ہے اور صرف 144 پیوند سے ایک ایئرکنڈیشنڈ جیکٹ تیارکی جاسکتی ہے۔ اس کے لئے کل 26 واٹ کی بجلی درکار ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟