جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے والے پھل

جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے والے پھل

 موسم گرما کی شدت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ اس موسم میں پانی کی زیادہ مقدار کو پینا اور ہلکے پھلکے کپڑوں کا استعمال گرمی کی شدت کو کسی حد تک کم کر سکتے ہیں۔ مگر چند مخصوص پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بناکر بھی آپ اپنے جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھ کر شدید گرمی کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔  تربوز میں پانی کی مقدار 92 فیصد ہوتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جو گرمیوں میں ہی دستیاب ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف گرمی سے لڑنے والا پھل ہے بلکہ یہ جسم کو وٹامن اے، بی اور سی کے ساتھ پوٹاشیم، لائیکوپین اور دیگر فائدہ مند اجزا بھی فراہم کرتا ہے۔  کھیرے سبزی نہیں بلکہ پھل ہوتے ہیں اور یہ جسم کو پانی کی وافر مقدار ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد میں مدد بھی دیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشیم دیگر فوائد فراہم کرتے ہیں۔ خربوزہ رسیلا اور مزیدار ہونے کے ساتھ یہ صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند بھی ہے، جس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور دیگر اجزا موجود ہیں، جن کی بدولت بینائی بہتر ہوتی ہے، بلڈ پریشر مستحکم رہتا ہے، دورانِ خون بڑھتا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو اس موسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کھیروں کی طرح سٹرابیری میں بھی پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کو کھانا گرم موسم کی شدت سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے، اور اس پھل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بہت مزیدار بھی ہوتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر قبض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟