25 اگست 2019
تازہ ترین
جلتی ہوئی 100موم بتیاں منہ میں رکھنے کا ریکارڈ

جلتی ہوئی 100موم بتیاں منہ میں رکھنے کا ریکارڈ

 دنیا میں منفرد کارنامے انجام دیکر شہرت حاصل کرنے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب کچھ لوگ ایسے کام انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونیوالی ایک ویڈیو میں نظر آنے والے امریکی شخص نے ڈھیروں جلتی موم بتیاں ایک ساتھ منہ میں رکھ کر گنیز ریکارڈ قائم کر دیا ۔ امریکی ریاست اڈہائیو کے ڈیوڈ رش نامی شخص نے اپنے منہ میں 100 موم بتیاں رکھی اور پھر انہیں روشن کرکے 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھ کر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈیوڈ رش کے اس ایڈونچر کو پسند کرتے ہوئے داد دی اور کئی نوجوانوں نے اس کرتب میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟