23 مئی 2019
تازہ ترین
جاوید اختر ہندو انتہا پسندوں پر پھربرس پڑے

جاوید اختر ہندو انتہا پسندوں پر پھربرس پڑے

 نامور بالی وڈ شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر برقع کے ساتھ گھونگھٹ پرپابندی لگانے کے بیان کے بعد ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر طیش میں آگئے۔ جاوید اخترکا برقع کے ساتھ گھونگھٹ پرپابندی کا تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ہندو انتہا پسندوں نے جاوید اختر کے گھونگھٹ پر پابندی کے مطالبے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہیں دھمکاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جاوید صاحب اپنے بیان پر معافی مانگ لو ورنہ ہم تمہاری آنکھیں نکال دیں اور زبان کھینچ لیں گے اور تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں ماریں گے۔ انتہا پسندوں کی اس دھمکی کے بعد جاوید اختر کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جاوید اختر برقع اور گھونگھٹ تنازع پر ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر پھٹ پڑے اور انتہاپسندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو میری کوئی بات بری لگی ہے یا مجھ سے کوئی شکایت ہے تو عدالت جائو اور مجھ پر مقدمہ کرو لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ مجھے اس طرح کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور معافی مانگنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بھارت نہیں ہے جہاں میں بڑا ہوا، جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ مجھے اپنے آئین پر فخر ہے جو مجھے اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے لیکن اب مجھے تھوڑا افسوس ہوتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟