16 نومبر 2019
تازہ ترین
جھاڑو لگانے پر ہیما مالنی کو تنقید کا سامنا

جھاڑو لگانے پر ہیما مالنی کو تنقید کا سامنا

 بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی کو دہلی کی سڑکوں پر جھاڑو لگانا مہنگا پڑگیا سوشل میڈیا پر اداکارہ کو جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ماضی کی نامور اداکارہ اور سیاستدان ہیمامالنی نے نریندر مودی کی صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بھارتی دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر مالیاتی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ جھاڑو لگائی۔ اداکارہ کی دہلی کی سڑکوں پر جھاڑولگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ امپورٹڈ اوور کوٹ پہنے آنکھوں پر مہنگے چشمے لگائے جھاڑو لگا رہی ہیں۔ تاہم ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہاہے جیسے انہیں زبردستی جھاڑو لگانے کے لئے کہا گیا ہو جبکہ ان کے ساتھ موجود مالیاتی وزیر بہت ہی صفائی سے جھاڑو لگارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ہیمامالنی کو جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اورلوگ ان کی ویڈیو شیئر کراکر اداکارہ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ہیمامالنی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ سمجھ نہیں آرہا ہیما جی کچرا صاف کررہی ہیں یا اپنا کچرا کروارہی ہیں؟ ایک صارف نے لکھا اتنی اوور ایکٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں، اتنا پاگل نہیں بنائو۔ ایک اور صارف نے ہیما مالنی کے جھاڑو دینے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہائے میں تو تھک گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟