16 اکتوبر 2019
تازہ ترین
حمزہ  نے آئٹم نمبرز کو فلموں کیلئے بیماری قرار دیدیا

حمزہ  نے آئٹم نمبرز کو فلموں کیلئے بیماری قرار دیدیا

پاکستانی اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرز کو بیماری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آئٹم نمبرز سے جان چھڑانی ہوگی۔ حمزہ علی عباسی اداکاری اور میزبانی میں تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب وہ ایک ریئلٹی شو کے جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شو میں ان کے ساتھ لیجنڈ اداکار جاوید شیخ اورکبریٰ خان بھی شامل ہیں۔ شو کے دوران ایک لڑکی نے مہوش حیات کے آئٹم نمبر بلی پر ڈانس کرکے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔ لڑکی کے ڈانس پر جاوید شیخ اور کبریٰ خان نے تو اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، تاہم حمزہ علی عباسی نے لڑکی کو آئٹم نمبر پر ڈانس کرنے پر سبق سیکھاتے ہوئے آئٹم نمبر کی ایک بار پھر کھل کر مخالفت کرڈالی۔ حمزہ علی عباسی نے پاکستانی فلمسازوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے اپنی فلموں میں آئٹم نمبرز شامل نہ کریں۔  یہ ہمارا اور ہمارے فلمسازوں کا قصور ہے کہ ہم اپنی فلموں میں آئٹم نمبرز شامل کرتے ہیں۔ مجھے بہت دکھ ہوا کہ ایک 16 سال کی بچی آئٹم نمبر پر ڈانس کررہی ہے۔  انہوںنے آئٹم نمبرز کو فلموں کے لئے بیماری قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے بالی وڈ بھی اپنی جان چھڑانا چاہ رہاہے۔ کیونکہ آئٹم نمبرز کی وجہ سے وہاں کا معاشرہ خراب ہو گیا۔ لیکن وہ لوگ کیا کرتے ہیں اور کیا نہیں اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں اپنی فلم انڈسٹری دیکھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ اعتراض آئٹم نمبرز کے لیرکس(شاعری) پرہے مثلاً آس پاری ہوں چبالے مجھے، میں بلی ہوں نوچ لوں گی، اس طرح کی شاعری لوگوں کو خواتین کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ہوتی ہے اور ہماری بچیاں اس سے متاثر ہوکر ان ہی کے انداز میں ڈانس کرنے کی کوشش کررہی ہیں جو کہ بہت غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں آئٹم نمبرز کی نہ ضرورت ہوتی ہے، نہ اس کا فلم کی کہانی سے کوئی لینا دینا ہوتا ہے لیکن کیونکہ بس ایک روایت سی چلتی آرہی ہے آئٹم نمبرز کی لہٰذا فلمسازوں کی سوچ ہوتی کہ انہیں فلم میں  ضرور شامل کرنا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟