05 دسمبر 2019
تازہ ترین
حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی

حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی

 گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔ دونوں نے باہمی رضامندی کے بعد علیحدگی اختیار کی، جبکہ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے بھی کر دیا۔ احمد بٹ بیٹے کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے حمیرا سے کوئی تعلق نہیں، حمیرا نے لکھ کردیا ہے کہ بیٹا احمد بٹ کے پاس رہے گا۔ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے، دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتارچڑھائو کا شکاررہی، دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے بھی نظر آتے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟