15 ستمبر 2019
تازہ ترین
حمائمہ ملک کی شادی بارے قیاس آرائیاں

حمائمہ ملک کی شادی بارے قیاس آرائیاں

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ فلم  بول کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود تھیں۔ اس دوران حمائمہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ اکبر ڈھیڈی نامی شخص کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ویسے تو حمائمہ ملک مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم باتیں شیئر کرتی ہیں لہٰذا جب انہوں نے یہ سیلفی شیئر کی تو ان کے مداحوں میں کھلبلی مچ گئی اور سوشل میڈیا صارفین جاننے کے لئے بے چین ہوگئے کہ کہیں ان کی پسندیدہ اداکارہ نے خفیہ طور پر شادی تو نہیں کرلی جبکہ کچھ لوگوں نے تو کہہ بھی دیا کہ یہ شخص حمائمہ ملک کا شوہر ہے کیونکہ بغیر محرم کے حج یا عمرہ ادا نہیں کیا جاسکتا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ حمائمہ نے اکبر نامی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کی ہو اس سے قبل بھی حمائمہ نے اسی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اکبر کو خطرناک لیکن سخی قرار دیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟