25 مئی 2019
تازہ ترین
 حکومت کی ہیر سنگھار کے علاج کی یقین دہانی

 حکومت کی ہیر سنگھار کے علاج کی یقین دہانی

صوبائی وزیر اطلاعات اور ثقافت صمصام بخاری نے کینسر کی شکار گلوکارہ ہیر سنگھار کا علاج معالجہ کرانے کی یقین دہانی کرا دی ۔ گلوکار ناصر بیراج نے کینسر کی شکار گلوکارہ ہیر سنگھار کے علاج معالجہ اور مالی مدد کی درخواست وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری کو ان کے آفس میں دی۔ انہوں نے ہیر سنگھار کا علاج کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں ہیر سنگھار کی درخواست دیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ میگھا نے بھی ہیر سنگھار کو ان کا حق دلانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تھا کہ وہ ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فنکار برادری نے بھی گلوکارہ ہیر سنگھار کے علاج کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل تھی۔ فنکار برادری نے ہیر سنگھار کے علاج کیلئے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مدد کی اپیل کی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہیر سنگھار نہ صرف کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں بلکہ سابق شوہر اور قبضہ گروپ سے اپنا گھر اور بچوں کا حق لینے کی جنگ بھی لڑ رہی ہیں، انہیں علاج کیساتھ انصاف کی بھی ضرورت ہے، حکومت دادرسی کرے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟