20 ستمبر 2019
تازہ ترین
حکومت کی ناتجربہ کاری کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، مراد علی شاہ

حکومت کی ناتجربہ کاری کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ وسائل میں بہترین بجٹ دیا، وفاق نے پیسے مزید کم کر دیئے، صوبوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی تو عوام کو بتائیں گے۔ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ سے قبل آصف زرداری جبکہ سندھ کے بجٹ کے دن فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا، سیاسی انتقام کی مخالفت کرتے ہیں، وفاقی حکومت کی ناتجربہ کاری کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، پیپلزپارٹی کسی دھمکی سے کبھی نہیں ڈرتی۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2019 کو وفاق نے سندھ حکومت کو خط لکھا، خط میں لکھا گیا وفاق سندھ کو 666.7 ارب روپے دے گا، بجٹ پیش ہونے کے بعد خط مل،ا جس میں ایک ارب اور کم کر دیا گیا، باقی صوبوں کے ساتھ بھی یہی رویہ رکھا جا رہا ہے، سندھ حکومت نے رقم کے حساب سے بجٹ کیلئے ورکنگ کرلی۔  انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن ارکان کے کردار کی مذمت کرتا ہوں، میرے سامنے میرے نام کا مذاق اڑایا جاتا ہے میں ان کو کیا کہوں، میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن بجٹ میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہے، ہم نے موجودہ وسائل میں بہترین بجٹ دیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟