21 اپریل 2021
تازہ ترین
 حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ معطل

 حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ معطل

زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا۔ زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی گیومورمکونی کوبھی ان کے عہدے سے الگ کردیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ میں مالی بدعنوانیوں کی انکوائری کرنے والے حکومتی ادارے سپورٹس اینڈ ری کریشن کمشن نے انتخابات سے روک دیا تھا ، تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے والے حکام نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کیا۔ نومنتخب صدر نے موقف اختیار کیا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا ممبر ہے اور اس کے معاملات میں حکومت مداخلت کرنے کی مجاز نہیں، جس پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیاں کو معطل اور آفیشلز کو فارغ کرکے ایک سات رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟