05 دسمبر 2019
تازہ ترین
حدیقہ  نے آنٹی کہنے والوں کو کھری کھری سنا دی

حدیقہ  نے آنٹی کہنے والوں کو کھری کھری سنا دی

 پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ان کی عمر پر طنز کرنے والوں اور انہیں آنٹی کہنے والوں کو سبق سکھاتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے لئے قائم دقیانوسی رواج پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک سکرین شاٹ شیئر کیا ، جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا  کہ آنٹی، اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔ حدیقہ کہانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی عمر سے متعلق پائے جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش ہوتی ہیں۔ میں نے ان خاتون کا نام چھپا دیا ، جنہوں نے مجھے بڑی عمر کا طعنہ دیا کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور انہیں تنگ کرے، لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو خود سے اور دوسری خواتین سے محبت کرنا سیکھا کر اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔ حدیقہ کیانی نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ایک دن بڑی عمر کو پہنچیں گی، آپ سب کچھ پائونڈ وزن بڑھائیں گی اور کچھ خواتین وزن گھٹائیں گی، آپ سب کے چہرے پر ایک دن جھریاں آئیں گی اور آپ کی خودمختاری اور کامیابی کے باوجود معاشرہ آپ کو اپنے نکتہ نظر سے دیکھے گا اور آپ کو اپنے معیار کے مطابق رہنے پر مجبور کرے گا۔ لیکن بطور خواتین ہم ایک دوسرے کو محدود نہیں کر سکتیں۔  انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے محبت کرو اور ایک دوسرے کی آگے بڑھنے میں مدد کرو کیونکہ ایک دن جب آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی تو کوئی آپ کی مدد کے لئے نہیں ہوگا۔ جہاں تک بات  اللہ اللہ کا وقت ہے کی ہے تو آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ کی ضرورت آپ کو ہر عمر میں ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں رائج اس سوچ کو اب ختم کر دینا چاہئے کہ 35 سال کی عمر کے بعد خواتین کو خود کو کمرے میں بند کر لینا چاہئے یا مرنے کا انتظار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں تو میں رہوں گی، اور معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟