17 ستمبر 2019
تازہ ترین
گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن، ہلکی بارش جاری

گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن، ہلکی بارش جاری

 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن آج شیڈول ہے جبکہ یہاں صبح سویرے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم  ناقابل شکست کیویز کے ساتھ ٹاکرے کی آج بھرپور تیاری کریں گے جس کے لئے گرین شرٹس برمنگھم کے ایجبسٹن گرائونڈ میں پریکٹس کر رہے ہیں ۔  پاکستان ٹیم کو مشن سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ سے جیتنا ضروری ہے جس کے لئے ٹیم کی آج ٹریننگ میں خصوصی توجہ فیلڈنگ پر ہے ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 33ویں میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کو نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ افغانستان اور بنگلا دیش کے خلاف آئندہ میچز میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلے ، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟