24 اگست 2019
تازہ ترین
گھر کی صفائی  کرنے والا روبوٹ

گھر کی صفائی  کرنے والا روبوٹ

 ترقی یافتہ ممالک میں مختلف کاموں میں انسانوں کی مدد کیلئے مختلف اقسام کے روبوٹس تیار کئے جا رہے ہیں، تاہم اب ایسا روبوٹ بھی بنا لیا گیا ہے جو آپ کے کمرے کی صفائی کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے۔ جاپان کی پریفرڈ نیٹ ورکس نامی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ روبوٹ کمرے کی صفائی کے دوران بکھرے کھلونوں کو اٹھا کر کھلونوں کے باکس جبکہ میلے کپڑوں کو لانڈری باکس میں رکھتا ہے۔ اس روبوٹ میں ایسے ماڈیولز شامل کئے گئے ہیں جو ایسی اشیا جو پہلے نہیں دیکھیں انہیں ایک مرتبہ پہچان کے بعد اپنی میموری میں محفوظ کر لیتا ہے جبکہ ان کو رکھنے کیلئے گھر می کونسی جگہ مخصوص کی گئی ، یہ اس کا علم بھی رکھتا ہے۔ انجینئرز نے کہا ہے کہ بالآخر ہم ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کئی چیزوں کو شناخت کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ جس مصنوعی انٹیلی جنس سسٹم کو استعمال کرتا ہے اسے ڈیپ لرننگ کہا جاتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟