21 جولائی 2019
تازہ ترین
گورننگ بورڈ کا قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اعادہ

گورننگ بورڈ کا قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اعادہ

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں پرفارمنس، ٹیم سٹرکچر، فرسٹ کلاس کرکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورننگ بورڈ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں، تاہم امید ہے باقی میچزمیں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ میچ آفیشلز اور پلیئرز کے تبادلے پر بات چیت ہوئی جبکہ ورکشائر کائونٹی کے ساتھ بھی پلیئرز کے تبادلے کا معاہدہ ہوچکا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی سی بی آئندہ سال فرسٹ کلاس پلیئرز انگلینڈ بھی بھیجے گا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ نے بگٹی کرکٹ سٹیڈیم کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟