24 اگست 2019
تازہ ترین
گڈو پاور پلانٹ کی تمام ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ،بجلی معطل

گڈو پاور پلانٹ کی تمام ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ،بجلی معطل

 آندھی اور بارش کے باعث گڈو پاور پلانٹ کی تمام ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں جس سے سندھ، پنجاب، بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ گڈو پاور پلانٹ کی لائنیں ٹرپ کرنے سے رحیم یار خان، صادق آباد، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، کندھ کوٹ، شکارپور، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی، سبی سمیت متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پاور پلانٹ حکام کا کہنا ہے کام جاری ہے، جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔ رات بارش کے باعث گڈو تھرمل پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟