16 ستمبر 2019
تازہ ترین
گھٹنوں کے  درد کیلئے گھریلو ٹوٹکے

گھٹنوں کے  درد کیلئے گھریلو ٹوٹکے

 گھٹنوں میں درد رہنا ان دنوں ایک عام بات ہے۔ یوں تو گھٹنوں میں درد رہنے کی شکایت عموماً عمررسیدہ افراد کو رہتی ہے لیکن آج کل خوراک میں کیلشیم اور دیگر غذائی اجزا کی کمی کے باعث کم عمری میں بھی ہڈیاں اور جوڑ درد کرنے لگتے ہیں۔ مردوں سے زیادہ عورتیں اس تکلیف سے دو چار رہتی ہیں ۔ یہ درد گھٹنے کے کسی خاص حصے میں بھی ہو سکتا ہے اور پورے گھٹنے میں بھی ۔ گھریلو ٹوٹکوں سے اس درد میں کافی حد تک راحت مل سکتی ہے ۔ ہڈیوں کا درد دور کرنے کا سب سے پرانا اور آزمود ہ طریقہ درد والی جگہ کی سکائی کرنا ہے ۔ کسی ٹھنڈی چیز سے گھٹنوں کی سکائی کرنے سے اس جگہ نسوں میں خون کی روانی کم ہوجاتی ہے جس سے سوجن کم ہوجاتی ہے ۔ اس سے درد بھی کم ہو جاتا ہے ۔  دو کپ پانی میں دو چھوٹے چمچ سرکہ شامل کرلیں۔ اس سیال کو دن بھر میں تھوڑا تھوڑاکر کے پئیں ۔ اس ٹانک کے روزانہ استعمال سے گھٹنوں میں درد میں کمی واقع ہو جائے گی   اس کے علاوہ گرم پانی کے ٹب میں ایک سے دو کپ سرکے کے شامل کرکے اس میں 30منٹ کے لئے گھٹنوں کو بھگونے سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے ۔  زیتون کے تیل کو سرکے کے ساتھ ہم وزن ملا کر اس کا گھٹنوں پر مساج کرنا مفید ہے ۔  ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر اسے ایک کپ پانی میں 10منٹ کے لئے ابال لیں ۔اس چائے کو چھان کر اس میں تھوڑا سا شہد اور لیموں کے چند قطرے ڈال کر پی لیں ۔ ادرک کے تیل سے گھٹنوں کی مالش بھی درد دور کرنے میں معاون ہو سکتی ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟