17 ستمبر 2019
تازہ ترین
 گازینی گنادوس  مس یونیورس فلپائنز منتخب

 گازینی گنادوس  مس یونیورس فلپائنز منتخب

23سالہ حسینہ گازینی کرسٹینا جورڈی گنادوس نے مس یونیورس فلپائنز 2019 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقابلے میں 40 حسینائوں نے حصہ لیا جن میں سے 8 فائنل رائونڈ میں پہنچی تھیں، ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 23 سالہ گازینی گنا دوس کو فاتح قرار دیا گیا۔ گازینی گنادوس فلپائن کے شہر ڈیپی ٹان میں پیدا ہوئیں اور اب تالیسے سٹی میں رہائش پذیر ہیں، ان کے والد فلسطینی تھے جو مس یونیورس فلپائنز کے بچپن میں ہی ان کی والدہ سے الگ ہو گئے تھے۔ گازینی گنادوس نے 15سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کر دیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟