23 جولائی 2019
تازہ ترین
گالف بال سائز کے اولے پڑنے سے لوگ خوفزدہ

گالف بال سائز کے اولے پڑنے سے لوگ خوفزدہ

 جرمنی میں آسمان سے برستے سینکڑوں گالف بال کے سائزکے اولوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔ اتنے بڑے اولوں سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جرمنی میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور بارش کے ساتھ تیز ږالہ باری ہونے لگی اور لوگ آسمان سے گرتی گالف بال کے سائز کی برف کے ٹکڑے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بارش تھمنے کے بعد کئی لوگ سڑک پر پڑے اولوں کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟