28 مئی 2020
تازہ ترین
گاڈ زلا کنگ آف دی مونسٹرز کا شاندار پریمیئر

گاڈ زلا کنگ آف دی مونسٹرز کا شاندار پریمیئر

 ہالی وڈ فلم گاڈ زلا کنگ آف دی مونسٹرز کا پریمئیرلاس اینجلس میں ہوا، جہاں فلم کی کاسٹ نے تقریب کوچار چاند لگا دیئے۔ ہدایتکار مائیکل ڈائوٹری کی ہالی وڈ فلم گاڈ زلا کنگ آف دی مونسٹرز کے پریمئیر کی تقریب کے آغاز پر فنکاروں نے میوزیکل پرفارمنس دی۔ فلم کی کاسٹ میں ملی برائون اور چینی سپر سٹار ینگ ږی بھی شامل ہیں۔ فلم کی کاسٹ پریمیئر میں شرکت کیلئے آئی تو مداح پسندیدہ ستاروں کو اپنے درمیان دیکھ کر جھوم اٹھے۔ مداحوں نے سٹارز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹرپرمبنی ہے، جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آ پہنچی ہے۔ اس سے قبل اسی سیریزکی فلم 2014 میں بھی بنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فلم گاڈ زلاکنگ آف دی مونسٹرز31 مئی کو امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟