17 ستمبر 2019
تازہ ترین
فیصل آباد، چینی افسر نے مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا

فیصل آباد، چینی افسر نے مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا

انڈسٹریل سٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پرمقامی مزدورکوجلتی بھٹی میں دھکا دیدیا۔ فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پرجلتی بھٹی میں دھکا دیا، شہروزکوتشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔ فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟