06 دسمبر 2019
تازہ ترین
فیس ایپ نے شوبز ستاروں کو بھی پاگل کر دیا

فیس ایپ نے شوبز ستاروں کو بھی پاگل کر دیا

فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھا سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بوتل کیپ چیلینج کافی مقبول ہوا جس کے بعد اب وائرل  فیس ایپ نے بھی سوشل میڈیا میں ہل چل مچا دی ہے۔ اگر آپ بھی سوشل میڈیا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو آپ نے بھی اس ہفتے نیوز فیڈ پر ہیش ٹیگ فیس ایپ کے ساتھ بے شمار تصاویر دیکھی ہوں گی۔ فیس ایپ موبائل فون کی ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جس میں متعدد فلٹرز ہیں اور ایپ کا اولڈ فلٹر بے حد وائرل ہوا ہے جو کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھا سکتا ہے۔ فیس ایپ کے اس اولڈ فلٹر کا استعمال بے شمار لوگوں نے کیا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، اس فلٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تصاویر حقیقت سے بے حد قریب دکھائی دیتی ہیں۔ کچھ اداکاروں نے اس وائرل فیس ایپلیکیشن کا استعمال کر کے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ پاکستانی اداکار جنید نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر  فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔ اداکار بلال قریشی نے بھی وائرل فیس ایپ کے اولڈ فلٹر میں تصویر شیئر کر کے کیپشن لکھا کہ  یہ جوانی پھر نہیں آنی۔ بھارتی اداکار ارجن کپور نے بھی وائرل فیس ایپ کا استعمال کیا اور اپنی تصویر شیئر کر کے کیپشن لکھا کہ 'Old age hit me like this'۔ دوسری جانب بہت سے لوگوں نے اپنے من پسند کرکٹرز اور اداکاروں کی تصاویر کو فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب شیئر کیا۔ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست سے دلبرداشتہ شائقین کرکٹ نے کپتان سرفراز احمد کی تصویر کو  فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کے ساتھ شیئر کیا جو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ سرفراز احمد کے علاوہ محمد حفیظ، بابر اعظم اور محمد عامر کی فیس ایپ کے اولڈ فلٹر پر ترمیم شدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟