اداکار فیروز خان وزیر اعظم عمران خان کے مداح نکلے۔ ایک بیان میں فیروز خان نے انکشاف کیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے نظم و ضبط کے قائل ہیں اور ان کی فٹنس سے متاثر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو اپنی ذاتی زندگی اور اپنے گھر والوں کے بارے میں میڈیا پر بات کرنا اچھا نہیں لگتا ، وہ ایک انتہائی پرائیویٹ انسان ہیں۔