فرعون شاہ خفرع کے کاہنوں کا بڑا مقبرہ دریافت

فرعون شاہ خفرع کے کاہنوں کا بڑا مقبرہ دریافت

 مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ کے مضافاتی علاقے الجیزہ میں فرعون شاہ خفرع کے کاہنوں کا بڑا مقبرہ دریافت ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الجیزہ ہی میں دنیا بھر میں مشہور اہرامات اور ابو الہول پائے جاتے ہیں۔ آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مصری ماہرین نے فرعون کے پانچویں خاندان کے 2کاہنوں کی مشترکہ قبر دریافت کی ۔ ڈاکٹر مصطفیٰ نے کہا کہ یہ دونوں شاہ خفرع کے عہد میں متعدد عہدوں پر فائز رہے، ایک کا نام  بحنوی اور دوسرے کا نام نوی تھا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟