25 اگست 2019
تازہ ترین
  فواد چودھری کے صحافی کو تھپڑ مارنے کی وضاحت سامنے آگئی

  فواد چودھری کے صحافی کو تھپڑ مارنے کی وضاحت سامنے آگئی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ تنازع 2 اداروں کے بجائے 2 افراد میں تصور کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ترجمان کی جانب سے فیصل آباد میں اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی وضاحت سامنے آگئی ۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری اور سمیع ابراہیم کے مابین پیش آنے والے واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہئے، ایک شخص نے دوسرے شخص کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی تو متاثر ہونے والے شخص نے اس کا ردعمل دیا۔ انہوں نے  کہا کہ کسی محب وطن پاکستانی اور حکومتی عہدیدار کو را یا یہودیوں کا ایجنٹ کہنا اخلاقی اور صحافتی اقدار کے منافی ہے، فواد چودھری کے اس اقدام کیخلاف احتجاج کرنے کے ساتھ سمیع ابراہیم سے بھی پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے ایک محب وطن پاکستانی کی عزت نفس جو کہ ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے کو کیوں پامال کیا؟


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟