22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
فنکاروں کی قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

فنکاروں کی قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا میلہ آج سے لندن میں سج رہا ہے اس موقع پر پاکستانی فنکاروں نے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے ساتھ ٹیم کی جیت کے لئے دعائیں کی ہیں۔ کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ورلڈ کپ 2019 آج سے انگلینڈ میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانے کب سے اس لمحے کا انتظار کررہے تھے۔ پاکستانیوں کو تو جنون کی حد تک کرکٹ سے عشق ہے، جبکہ شوبزفنکار بھی بے حد پرجوش ہیں۔ فنکاروں نے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، اس کے ساتھ ہی فنکاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ضرور آئے گی۔ اداکارہ ہانیہ عامرنے انسٹاگرام پر ٹیم گرین کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا ، جس میں وہ قومی ٹیم کا جوش بڑھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے اپنی سپورٹ اور جذبہ دکھانے کا، میری طرف سے ہماری ٹیم کے لئے ڈھیر ساری نیک تمنائیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، ہم دھنا دھن جیتیں گے، لیکن اگر آپ جیتو یا ہاروہمارا پیار آپ کے لئے بڑھتا رہے گا۔ گلوکار عاصم اظہر نے بھی قومی ٹیم کا مورال بلند کرتے ہوئے ویڈیو کے ذریعے اپنی کرکٹ دیوانگی ظاہر کی ہے۔ عاصم اظہر نے لکھا کہ میں کرکٹ سے محبت کرتاہوں اور اس ورلڈ کپ کے لئے بے حد پر جوش ہوں۔ ویڈیو پیغام میں عاصم اظہر نے کرکٹر محمد عامر کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قراردیتے ہوئے کہا کہ میری بھرپور حمایت، نیک تمنائیں اور محبت ہماری پوری ٹیم کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بھی امید ظاہر کی کہ اس بار ٹرافی پاکستان آئے گی۔ نامور پاکستانی اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان کے لئے ان کے دل میں بے حد عزت ہے  آپ ورلڈ کپ جیتو یا ہارو پر دل جیت لیا ہے بھائی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟